سیکیورٹی فورسز

افغانستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ، گیارہ طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

کابل(عکس آن لائن ) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم گیارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جھڑپیں صوبہ دائیکنڈی کے ضلع ناوامیش میں اس وقت ہوئیں جب مسلح طالبان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا اس موقع پر دونو فریقین کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئیں جھڑپوں کے نتیجے میں گیارہ طالبان جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جھڑپوں میں چار سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال داخل کردیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں