وزیر داخلہ

افغانستان بارڈر کے بعد ایران بارڈر پر بھی فینسنگ لگائی جائی گی،وزیر داخلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان بارڈر کے بعد ایران بارڈر پر بھی فینسنگ لگائی جائی گی،افغانستان بارڈ پر اب تک 88 ، ایران بارڈر پر 44 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،رواں سال کے آخر تک افغانستان اور ایران بارڈر پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔جمعہ کودورہ وزیر ستان کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاکہ کچھ عرصے سے اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں،گزشتہ رات بھی اسلام آباد کے دو اہلکاروں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا،ہمارے دور میں پولیس شہدا کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ دو روزہ دورے پر شمالی اور جنوبی وزیرستان جا رہا ہوں،وزیرستان میں بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لوں گا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ فغانستان بارڈر کے بعد ایران بارڈر پر بھی فینسنگ لگائی جائی گی،افغانستان بارڈ پر اب تک 88 ، ایران بارڈر پر 44 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،اس سال کے آخر تک افغانستان اور ایران بارڈر پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ویژن ہے کہ بارڈرز پر الیکٹرانک داخلی اور خرجی سلپ ہونی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں 150 موٹرسائیکلوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ کو فعال کر دیا جائے گا،ایگل اسکواڈ سیف سٹی کیمروں اور وائرلیس کے ساتھ لنک ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ 4 جدید گاڑیاں موجود ہیں بجٹ میں 16 مذید جدید گاڑیاں منظور کرا کر 20 گاڑیاں ایگل اسکواڈ میں شامل کی جائیں گی،اسلام آباد پولیس کو سیف زون بنانے کے لیے 8 سے 10 دن میں اہم اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں