افغانستان

افغانستان ، 600 سے زیادہ داعش دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کابل (عکس آن لائن) افغانستان میں 600 سے زیادہ داعش دہشتگردوں ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ حکومت افغانستان کے سامنے داعش کے افراد کے گھٹنے ٹیکنے کا تازہ ترین واقعہ، صوبہ ننگرہار کے ضلع آچین میں پیش آیا اور ہتھیار ڈالنے والوں میں 24 خواتین اور اکتیس بچے بھی شامل ہیں۔حالیہ دو ہفتوں کے دوران افغان فوج کے سامنے 615 داعشی ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار میں داعش دہشتگرد گروہ کے اڈوں پر افغان فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے داعش دہشتگردوں کی تعداد بڑھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں