افغانستان

افغانستان، صدارتی محل کورونا کا گڑھ بن گےا، 40 ملازمین وائرس میں مبتلا

کابل(عکس آن لائن)افغانستان کے صدارتی محل کے درجنوں ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔افغان صدارتی محل میں پہلے کورونا کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اب یہ تعداد 40تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے صدارتی محل کے ملازمین میں کوروناوائرس کی تشخیص کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی افغان صدر اشرف غنی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آیا وہ بھی اس سے متاثر ہو ئے ہیں یا نہیں؟

یاد رہے 90کی دہائی میں افغان صدر اشرف غنی کینسر کے باعث اپنے معدے کا کچھ حصہ کٹوا چکے ہیں۔افغانستان میں کورونا وائرس سے اب تک ساڑھے 900 کے قریب افراد متاثر اور 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں