ہتھیار ڈال دئیے

افغانستان، داعش کے جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے

افغانستان(عکس آن لائن)افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑر میں صوبائی گورنر کے مطابق داعش (آئی ایس)کے 42 جنگجوں نے لڑائی ترک کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔صوبائی گورنر عبدالستار میرزکوال نے صحافیوں کو بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے جنگجواٹا پور ، چوکی، چھپہ درہ ، نورگل اور منوگے کے علاقوں میں سرگرم تھے۔

ان سابقہ جنگجوؤں نے قومی امن اور مصالحتی عمل میں شمولیت اختیار کی ہے۔متعلقہ محکمے ان کے نام رجسٹرڈ کریں گے اور ان کو ضروری امداد فراہم کی جائے گی۔گورنر نے مزید بتایا کہ ان جنگجوؤں نے صوبائی پولیس حکام کو گنز اور مشین گنز کے 40 رانڈؤز حوالے کئے۔ان سابقہ جنگجوؤں کے ہتھیار ڈالنے سے اس صوبہ میں، جوکہ دارالحکومت کابل سے 180 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے ،کے کئی علاقوں میں امن اور استحکام کو مزید فروغ ملے گا۔ہتھیار ڈالنے والے جنگجوؤں نے اپنے داعش کے ساتھی ارکان کو بھی امن عمل میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے،

جنوری کے آغاز سے اب تک 800 سے زائد طالبان جنگجو اور داعش کے ارکان حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں