اسحاق ڈار

افسوس وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف مشن مابین کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ، اسحاق ڈار

لندن (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف مشنمابین کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دئیے گئے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا افسوس ہے کہ ایم او ایف اور آئی ایم ایف مشن کے مابین وفقد کی سطح پر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا جس کے بغیر معاملہ فنڈز کی منظوری اور اجرا کے لئے آئی ایم ایف بورڈ کے پاس نہیں جاسکتا۔ انہو ںنے کہا یہ عمران نیازی کی حکومت کی ایک اور ناکامی کا مظاہرہ اور خوفناک انجام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں