تعلیمی بورڈ لاہور

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹر میڈیٹ (پارٹ سیکنڈ) کے خصوصی امتحان(کوویڈ19) کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (عکس آن لائن)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ کے خصوصی امتحان (کوویڈ19) 2020ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس امتحان میں21129 طالب علموں نے حصہ لیا جن میں سے 3825 اُمیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح سے کامیابی کا تناسب18.10 فیصد رہا۔ جبکہ امتحانی نتائج بورڈ ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں طالبعلم 80029پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ چیئر پرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم نے کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک دیتے ہوئے اُن کے مستقبل کے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں