فواد چوہدری

اعلیٰ عدلیہ شہباز گل پر ہونے والے بہیمانہ تشدد پر عدالتی کمیشن مقرر کرے ، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ شہباز گل پر ہونے والے بہیمانہ تشدد پر عدالتی کمیشن مقرر کرے ، پنجاب ہماری حکومت ہونے کے باوجود ہمارے اراکین اسمبلی کو دھمکیاں دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ایف آئی آر کرادینگے ، لوگوں کو سرعام اغواءکرنا ٹارچر کرنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف روزی ہے ۔ ایک میڈیا گروپ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بڑھ چڑھ کر جھوٹی مہم چلارہا ہے ، حکومت کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ آگ سے مت کھیلیں ،بدھ کے روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل پر بدترین ٹارچر کیا گیا میں چیف جسٹس آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس پر عدالتی کمیشن مقرر کرے ، ابھی تک کوئی انکوائری رپورٹ عمل میں نہیں لائی گئی عدالتوں کا کام ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں ، حکومت شہباز گل کی تقریر کے ایک جز کو بنیاد بنا کر ان پر ظلم وستم ڈھا رہی ہے ، اسلام آباد ہائی نے بجائے ٹارچر کا نوٹس لینے اور عدالتی کمیشن مقرر کرنے کے بجائے سیشن جج کو نظر ثانی کیلئے درخواست واپس کردی ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہونے کے باوجود جب ہمارے کچھ پارلیمنٹرین شہباز گل کو ملنے کیلئے اڈیالہ جیل گئے تو فون پر دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ اگر آپ باز نہ آئے تو آپ پر پرچے درج کروادیئے جائینگے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل ڈالنے کا مقصد یہ تھا کہ شہزاد اکبر نے الزام عائد کیا تھا کہ ریاض ملک کے بیٹے علی ریاض نے حسین نواز سے 104ارب ڈالر نے اپارٹمنٹ خریدا تھا اس کی ایف آئی اے میں انکوائری ہونی چاہیے ،حسین نواز کو اپنی پوزیشن کو کلیئر کرنی چاہیے ،اب تو اس کی چچا کی وفاق میں حکومت ہیں ، شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ ملک میں واپس نہ آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک میڈیا گروپ یہ تاثر دے رہا ہے ، کہ سانحہ ہیلی کاپٹر کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے ، حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کو دبا نہیں سکتے ، جو ملک کی سب سے مقبول اور وفاق کی علامت ہے ، پی ٹی آئی کی نا صرف چاروں صوبوں میں نمائندگی موجود ہے بلکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں