میامی(عکس آن لائن)کروشیا کے ٹینس سٹار نکولا مکٹک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے سربین جوڑی دار میومیر کیکمانووچ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ فلوریڈا میں جاری میامی اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں کروشیا کے ٹینس سٹار نکولا مکٹک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور سربیا کے میومیر کیکمانووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں کروشیا کے ٹینس سٹار نکولا مکٹک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میٹ پاویک کا مقابلہ امریکا کے راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام