گاڑیوں

اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

لاہور (عکس آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی کو سلیکشن کمیٹی یا ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داری دی جاسکتی ہے، چیئرمین پی سی بی اظہر علی کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق منیجر سردار ریحان الحق کی بھی عہدے پر واپسی کا امکان ہے، انہیں نجم سیٹھی کے دور میں ٹیم منیجر مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ریحان الحق جلد پاکستان ٹیم میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں