اظہر علی

اظہر علی کا وورسٹر شائر کاونٹی کرکٹ کلب سے دوبارہ معاہدہ

لاہور(عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر اظہر علی کا ورسٹر شائر کائونٹی کرکٹ کلب سے دوبارہ معاہدہ ہو گیا۔کائونٹی کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ اظہر علی 2023 میں بھی وورسٹر شائر کی جانب سے کانٹی کرکٹ کھیلیں گے۔کلب نے کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہر علی کی کارکردگی اچھی رہی ہے اگلے سیزن میں بھی اوورسیز پلیئر ہوں گے۔اظہر علی نے رواں برس کائونٹی کرکٹ چمپئن شپ کے آٹھ میچز میں 607 رنز بنائے۔انہوں نے رائل لندن کپ میں نارتھنٹس کے خلاف 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس حوالے سے اظہر علی کا کہنا ہے کہ ووسٹر شائر کا حصہ بننا میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا اور مجھے اگلے سال بھی اسی کلب کے لیے کھیلنے پر خوشی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس اسکواڈ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور مجھے اپنے علم اور تجربے کو دوسرے لوگوں تک پہنچنے پر خوشی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے اس سال چمپئنشپ میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور وہ آسانی سے مزید 2 یا 3 میچز میں کامیابی حاصل کر سکتی تھی، اور مجھے امید ہے کہ میں ٹیم کو اگلے سال کا آغاز کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔اظہر علی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایڈم ہوز اور میتھیو وائٹ کا انتخاب کر کے اگلے سیزن کو ٹیم کے لیے پہلے ہی مضبوط کر لیا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ کلب کا مستقبل بہت روشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں