بولر نسیم شاہ

اظہر علی سے پہلی بار بطور مداح ملا تھا’فاسٹ بولر نسیم شاہ

لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے حال میں ٹیسٹ کرکٹر سے ریٹائر ہونے والے اظہر علی کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات کی یادیں شیئر کر دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نسیم شاہ نے اظہر علی کے ساتھ لی گئی دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ اظہر علی کی ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر دونوں کرکٹر کی پہلی ملاقات کی ہے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ اجو بھائی سے پہلی مرتبہ بطور مداح ملا تھا، میں خوش قسمت ہوں کہ ان کے ساتھ 3سال کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ اظہر علی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے۔نسیم شاہ نے اظہر علی کو شاندار کیریئر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ کامیاب کرے۔واضح رہے کہ 16دسمبر کو پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 37 سالہ اظہر علی نے کہا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں