حمیرا چنا

اصل موسیقی کو زندہ رکھنا ہے تو اس کی کسی نہ کسی طرح آبیاری کرنا ہو گی ‘ حمیرا چنا

لاہور (عکس آن لائن) نامور گلوکارہ حمیراچنا نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اصل موسیقی کو زندہ رکھنا ہے تو اس کی کسی نہ کسی طرح آبیاری کرنا ہو گی اور اس کا بہترین ذریعہ موسیقی سکھانے کے اداروں کا قیام ہے ۔

نئے گلوکاروں کی بنیادی تعلیم اور تربیت کیلئے متعلقہ وزارت کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں میوزک کلاسز کے فوری اجراء کا اہتمام کرے جہاں سینئر گلوکاروں کے تجربے سے استفادہ کیا جائے ۔حمیرا چنا نے کہاکہ پاکستانی گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آوازسے پوری دنیا کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا ہے اور ہمیں مستقبل کے حوالے سے بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں