شیخ رشید

اصل سیاست تو اب شروع ہوئی ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب ان کو پتہ لگے گا کیونکہ اصل سیاست تو اب شروع ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا ہے کہ کل ہمارا فیصلہ تھا کہ استعفی دیں گے لیکن آج اس سے متعلق مشاورت کی جائیگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اتوار کے روز فائلیں بدلی گئیں تاکہ ان پر فرد جرم نالگے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ اگر یہ امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی آمد شروع ہوچکی ہے۔ دوسری جانب عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں جس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں