مریم اورنگزیب

اشتعال انگیز گفتگو مقدمہ، مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور (عکس آن لائن ) اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے، عدالت نے لیگی رہنما کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔

عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹان پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں