لاہور( عکس آن لائن)مقامی عدالت نے پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے موقع پر اشتعال انگیز تقاریر اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں 29 مارچ تک توسیع کر دی ۔ کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کیپٹن (ر)صفدر نے پشاور ہائیکورٹ میں کیس کے حوالے سے پیش ہونا تھا اس لئے پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 29مارچ تک توسیع کر کے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے دوبارہ مکمل رپورٹ طلب کر لی۔