سینیٹر سلیم مانڈوی والا

اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے، حکومت کو بروقت خبردار کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ملک میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں اور ناقص پالیسیوں کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں، حکومت آئل کمپنیز کو آن بورڈ لے اور انکے تمام تحفظات دور کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یونہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھی رہی تو ملک کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں