پیپلزپارٹی

اسپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی معاملہ ،پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی سے مذاکرات نہ کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے اسپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی معاملہ پر پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی سے مذاکرات نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی سے مذاکرات نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔ پیپلزپارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کو بے اختیار قرار دے دیا۔ نیئر بخاری نے کہاکہ بتایا جائے کہ اپوزیشن سے رابطوں کے لئے بنائی گئی کمیٹی کتنی موثر ہوگی؟ ۔ نیئر بخاری نے کہاکہ کمیٹی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا بیان انتہائی غیر ذمہ داران اور جانبداری کا واضح ثبوت ہے، اسپیکر نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ خود ڈکٹیٹشن کے مطابق کام کر رہے ہیں،وزیراعظم نہیں بلکہ پارلیمان بالادست ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پارلیمان کو حکم نہیں دے سکتے بلکہ درخواست کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے حکم پر بنائی گئی کمیٹی کا مینڈیٹ یا اسکی افادیت کیا ہوگی؟ پرویز خٹک کی سربراہی میں پہلے بھی ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جو بے نتیجہ ثابت ہوئی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کمیٹیاں تشکیل دینے سے قبل اپوزیشن سے ورکنگ ریلیشن بحال کرنا ہوتا ہے، ورکنگ ریلیشن بہتر کریں تو ہی کمیٹیاں موثر ہو سکتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جب کمیٹیاں وزیراعظم کے حکم پر بن رہی ہیں تو وہ خود کتنی با اختیار ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں