راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سیلندن کے علاقے ہونسلو کے میئر افضال کیانی کی ملاقات، مختلف امورپر غور

اسلام آباد (عکس آن لآئن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے جمعرات کو لندن کے علاقے ہونسلو کے میئر افضال کیانی نے ملاقات کی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کونسلر افضال کیانی کو لندن کے علاقے ہونسلو کا بلامقابلہ میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں،ملک کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے،پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کی ہے۔

اوورسیز پاکستانی ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ افضال کیانی نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

برطانیہ کی سیاست میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اوورسیز پاکستانی ہر شعبے میں ملک کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں