شیریں مزاری

اسپیکر قومی اسمبلی احمقانہ رویہ فوری ترک کریں، شیریں مزاری

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو احمقانہ رویہ فوری ترک کرنا چاہیے۔شیریں مزاری نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ راجہ پرویز اشرف کے اپنے اقدامات سے استعفوں کی منظوری واضح ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اسپیکر نے جن 11 اراکین کے استعفے منظور کیے وہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے کبھی نہیں گئے۔شیریں مزاری نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کو 11 اپریل کے بعد سے کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں