وزیراعلی خیبرپختونخوا

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور (نمائندہ عکس )وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، گورنمنٹ اور شفافیت کیلئے سروس ڈیلیوری بہت ضروری ہے، عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پختونخوا بنائیں گے، ابتدائی طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی کو پیپر لیس بنائیں گے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں کیلئے ٹریننگ انتہائی اہم ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے پشاور میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سائنس میوزیم بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، ہماری کاموں کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں آئندہ اس سے بھی زیادہ اکثریت سے آئیں گے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلی ہاس میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں صوبے میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے لئے نادرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے سات ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹر قائم کئے جائیں گے اور اس سنٹرز میں شہریوں کو مختلف شہری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم ہونگی۔ اس کے علاوہ شہری مختلف نوعیت کی شہری خدمات ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں