اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کا 50 روپے مالیت کا سکہ جاری کرنے کا اعلان

فیصل آباد (عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی1973کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق10اپریل 1973کو منظور کئے گئے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت وفاقی حکومت نے دے دی ہے۔

اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہاکہ 2023آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے50روپے کا یادگاری سکہ 14اپریل کو اسٹیٹ بینک کے تمام ایکسچینج کانٹرز اور فیلڈ آفیسوں کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 30ملی میٹر سکے کا وزن 13.5گرام جبکہ سکہ تانبے اور نکل کا مرکب ہے،سکے کے رخ پر ہلالی چاند، پانچ نوکوں والا ستارہ نقش ہے۔

سکے کی پشت پر انگریزی اسکرپٹ میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر ہے اور گولڈن جوبلی کی مدت 1973سی2023درج ہے۔اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 10اپریل 1973کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا آئین ہماری لیے اعلیٰ ترین دستاویز ہے جو سیاسی اور ثقافتی سسٹمز کیلئے ہماری رہنمائی کرتا ہے اور یہی آئین ریاست اور شہریوں کیلئے حدود کا تعین کرتے ہوئے پاکستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں