افتخار ٹھاکر

اسٹیج ،فلم اور ٹی وی معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( عکس آن لائن)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج ،فلم اور ٹی وی معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں جس کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ،اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے ملک میں صفائی ، ٹریفک قوانین اور خصوصاً اخلاقی پہلوئوں کو اجاگر کیا جانا چاہیے ،لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

ایک انٹر ویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک میڈیا کے ذریعے جو نتائج حاصل کر رہے ہیں وہ نا قابل یقین ہیں لیکن ہماری اس طرف کوئی سوچ ہی نہیں۔ اسٹیج، فلم اور ٹی وی بھی میڈیا کی ایک شکل ہے جس کا مثبت استعمال کیا جائے جس کیلئے منصوبہ بندی کر کے پروگرام ترتیب دئیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر اس شعبے کی سرپرستی کرے جس سے معاشرے میں خیر اور اصلاح کا پہلو نکلتا ہو ۔انہوںنے کہا کہ عوام شوبز کے لوگوں کی بات کو غور سے سنتے ہیں اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ انفرادی طور پر بھی اس طرح کے مثبت اقدامات کو فروغ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں