کراچی(عکس آن لائن) اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا اور سرمایہ کاری کاحجم 1 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار ڈالر تک پہنچا، گزشتہ سال جنوری میں73 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا رحجان رہا ، رواں سال پورٹ فولیوسرمایہ کاری34لاکھ83 ہزارڈالر زائد رہی، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم1کروڑ8لاکھ52ہزارڈالر تک پہنچ گیا۔گزشتہ سال جنوری میں73 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی ، مالی سال جولائی تا24 جنوری سرمایہ کاری کا حجم 1 کروڑ 88 لاکھ 71ہزارڈالررہا ، گزشتہ مالی سال کیاسی عرصے میں 39کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا تھا۔