کراچی (عکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 231.03 پوائنٹس کے اضافے سے 34350.42 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور 59.87 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 38 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس 34081پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا، تاہم بعد ازاں 34 ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب خریداری کا رجحان بڑھ گیا جس کے باعث منفی اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی اورتیزی کا رجحان آخرتک برقرار رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر 231.03 پوائنٹس کے اضافے سے 34350.42 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 85.48 پوائنٹس کے اضافے سے 15000.89 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 144.47 پوائنٹس کے اضافے سے 34350.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔