ثانیہ مرزا

اسٹارک جیسا کرنیوالے کو برصغیر میں’ ’جورو کا غلام‘ کہتے‘ ، ثانیہ مرزا

ممبئی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہ ہے کہ اسٹارک جیسا کرنیوالے کو برصغیر میں’ ’جورو کا غلام‘ کہتے‘ ۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک جیسا عمل کوئی برصغیر میں کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔انہوں نے مچل اسٹارک کو نیشنل ٹیم سے چھٹی لے کر اپنی اہلیہ کی سپورٹ کیلیے وویمنز ورلڈ کپ فائنل دیکھنے جانے کو سراہا ۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ مچل اسٹارک کا یہ عمل قابل ستائش ہے جبکہ کوئی اگر برصغیر میں ایسا عمل کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔واضح رہے آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا۔

مچل اسٹارک نے ٹیم مینجمنٹ سے اہلیہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقا سے وطن لوٹنے کی اجازت مانگی تھی جسے کوچ جسٹن لینگر نے انہیں اجازت دے دی۔اسٹارک نے کہا کہ میرے لیے یہ اہم لمحہ ہے کہ اپنے ملک میں ایلیسا کو ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کھیلتے ہوئے دیکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں