میاں خرم الیاس

اسمگلنگ ملک کو دیمک کی طرف چاٹ رہی ہے ،اسمگلر زکسی رعایت کے مستحق نہیں’میاں خرم الیاس

لاہور( عکس آن لائن) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ سمگلنگ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے سمگلنگ کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔

سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کے خلاف ملک گیر آپریشن خوش آئند ہے ۔عوام کو مہنگا تیل بمعہ تمام ٹیکسز فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سمگلر ایرانی سستا تیل سمگل کرکے اربوں روپے کما رہے ہیں اس طرح درآمد کنندگان حکومتی ٹیکسز ادا کرکے اشیاء بیرون ملک سے منگواتے ہیں وہی اشیاء سمگلر بغیر ٹیکس ادا کیے سمگلنگ کے ذریعے مارکیٹ میں سستی فراہم کررہے ہیں اور حکومت کو کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا جس سے قانونی طور پر ٹیکسز ادا کرنے والے درآمد کنندگان نقصان اٹھا رہے ہیں ۔

اس لیے سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرکے ہر چیز کو ٹیکس نیٹ میں لاکر اربوں روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احمد منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ آرمی چیف کی صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد کرنسی ڈیلروں کے خلاف اقدامات سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی ہوشربا قیمت میں کمی آرہی ہے.

اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے جس سے حکومتی قرضوں میں بھی کمی کے ساتھ صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے صنعتی و تجارتی شعبے کو ریلیف ملے گا اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں بھی کمی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں