اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی لانگ مارچ کے تناظرمیں درج مقدمات کے خلاف درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیرداخلہ کو گرفتارکرنے سے روکتے ہوئے سیکریٹری داخلہ سے شیخ رشید سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل شیخ رشید نے درخواست میں مقف پیش کیا کہ چار مقدمات درج تھے ان میں ضمانت کرائی تھی اب ایک مقدمہ درج کردیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹی فائی تو نہیں ہو پائے؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں۔

آپ کا سارے پاکستان میں حکم نامہ جاری ہوا ہے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ پھربھی ہر روز نیا مقدمہ درج کردیتے ہیں۔ یہ بہنوں کے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں۔ آپ نے اتنا بڑا زبردست آرڈر کیا ہے ایک ہی اسٹائل ہے اسلام آباد کے ہر تھانے میں مقدمے درج کررہے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ علی وزیر بھی قید ہے وہ بھی نمائندہ ہے اس پر آپ مسکرا رہے ہیں۔ کسی بھی عوامی نمائندے کو غیر ضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں