لیاقت بلوچ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی شکایت پر انکوائری کمیشن قبول نہیں، لیاقت بلوچ

اسلام آباد (عکس آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی شکایت پر انکوائری کمیشن قبول نہیں اس معاملے پر اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ معاملہ براہِ راست عدالتی فیصلے کا متقاضی ہے، ماضی میں اسی نوعیت کے کمیشن کی فائنڈنگ رپورٹس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیدی اور سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے۔کابینہ نے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کی بھی منظوری دی، کمیشن 60 روز میں اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں