اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کاحکم

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشن کے خلاف توہین عدالت شوکاز میں فردجرم کی کارووائی موخر کردی۔پیر کو ایم پی او احکامات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران شہریار آفریدی، شاندانہ گلزارڈپٹی کمشنر عرفان نواز، ایس ایس پی آپریشن عدالت پیش ہوئے۔

سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اس کیس میں دلائل دیں گے، عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیاکہ کیا ڈی سی صاحب آپ کو پتہ ہے کتنے آرڈر پاس ہوئے جس پر ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ مختلف عدالتوں کے آرڈرز ہوتے ہیں اس لیے مجھے تفصیلات کا نہیں پتہ، دوران سماعت چیف کمشنر کی رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے وکیل نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ تھوڑی دیر میں جمع کرا دیتے ہیں،

اس موقع پر سٹیٹ کونسل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہاکہ بھائی اور بہن جو فوت ہو گئے ان کو وہاں جانے نہیں دیا گیا، جسٹس بابر ستار نے کہاکہ اسلام آباد کے باہر میرا دائرہ اختیار نہیں اگر وہاں کچھ ہوتا ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے، چیف کمشنر اور آئی جی بھی اس کی ذمہ داری نہیں لیں گے،

عدالت نے ڈی سی اسلام اور ایس ایس آپریشنز پر فرد جرم کی کاروائی7ستمبر تک موخر کرتے ہوئیایم پی او معطلی کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی اور اقدامات کے ساتھ سماعت6 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں