بابر اعوان

اسلام آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن ابھی تک جاری ہے،بابر اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ اسلام آباد میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں تشویش ناک صورتِحال پیدا کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ امن و امان کی صورتِ حال بگڑ چکی ہے، دفاع کے وزیر مضحکہ خیز بیانات دیتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے جانے کے بعد عمران خان نے افغانیوں کے دل جیتے، اس وقت مغربی بارڈرز پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ایک طرف لگی ہے کہ کیسے عمران کو نکالیں اور دونوں اسمبلیاں نہ ٹوٹیں، حکمرانوں کو اب عوام کا خوف ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہاکہ ماضی میں حکومت توڑنے پر پٹاخے بجائے جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں