زمین ڈاٹ کام

اسلام آباد میں زمین ڈاٹ کام پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
 زمین ڈاٹ کام
ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مال 35، زمین ایس مال، 68 ہائی سٹریٹ، ریور ہلز 4، وزٹا ولاز، ریور لوفٹ، خان پور آرکیڈ، کلر کہار ٹاؤن شپ، پائن سن سیٹ، پائن کاٹیجز سمیت دیگر پراجیکٹس پیش کئے گئے۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔ ایونٹ میں ان منصوبوں پر کروڑوں روپے کے خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی دئیے گئے۔
 زمین ڈاٹ کام
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کو پاکستان کی مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے وہ تمام پرا جیکٹس جن کی ماکیٹنگ اور سیلز کی ذمہ داری صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے، وہ ۱۰۰ فیصد شفاف ہوتے ہیں اور ہم کسی بھی ایسے پراجیکٹ کو آن بورڈ نہیں کرتے ہیں جس کی دستاویزات میں کسی بھی قسم کا کوئی بھی شائبہ موجود ہوتا ہے۔
 زمین ڈاٹ کام
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں بہت صلاحیت موجود ہے ،اِسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے زمین ڈویلپمنٹس کے جدید اور معیاری منصوبے بھی عوام الناس کیلئے منظر عام پر آ رہے ہیں،جن میں کی جانے والی سرمایہ کاری نا صرف محفوظ بلکہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں جہاں دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا رہی ہے، وہیں زمین ڈویلپمنٹس کے نئے منصوبے مال 35 کو بھی پیش کیا گیا ہے ، اسی طرح زمین ایس مال اور زمین ایس ہومز کے منصوبے بھی اسلام آباد میں جاری ہیں ۔
 زمین ڈاٹ کام
اُنہوں نے بتایا کہ مستقبل میں زمین ڈویلپمنٹس مزید منصوبے بھی سامنے لائے گا۔
حسن دانش کا کہنا تھا کہ اگرچہ کرونا کی وجہ سے پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ بھی سست روی کا شکار ہوئی تھی تاہم اب حالات نارمل ہو رہے ہیں اور انشااللہ عنقریب اس وباکو شکست دے دی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اس ایونٹ میں سرکاری ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا ہے ، اسی طرح سے موجودہ حالات میں آگے بڑھنا ممکن ہے۔

مزید براں ایونٹ کے دوران زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔ ایونٹ کے آخری روز عوام الناس کا رش بھی دیکھنے میں آیا جنہوں نے زمین ڈاٹ کام کی اس کوشش کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں