دھرنا شرکا کو مشکلات

اسلام آباد میں بارش کے باعث سردی، دھرنا شرکا کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(عکس آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی( ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کے چھٹے روز بھی شرکا بدستور ایچ نائن گرا ونڈ میں موجود ،اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہواوں کے باعث سرد موسم نے آزادی مارچ کے شرکا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ،تیز ہوائیں چلنے سے ایچ نائن کے میٹرو ڈپو گرانڈ میں موجود شرکا کے کئی خیمے بھی اکھڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی( ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کے چھٹے روز اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ساتھ موسمی چیلنجز کا بھی سامنا وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ تیز ہوائیں چلنے سے متعدد خیمے اکھڑ گئے جس کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے پولیس کے کنٹینرز میں پناہ لی تو بعض شرکا کو رات میٹرو اسٹیشن میں گزارنی پڑی۔

بارش کے بعد جلسہ گاہ میں ہر طرف کیچڑ ہوگئی جس نے آزادی مارچ کے مظاہرین کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔ ادھر شہر کے تمام اہم علاقوں میں شاہرا وں پر کنٹینر رکھ کر سنگل لائن کردی گئی ہے تاہم کسی بھی کنٹینر پر ریفلیکٹرز نہیں لگائے گئے جس سے حادثات کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں