وزیر اعظم

اسلام آباد جلسہ تحریک انصاف نہیں پاکستان کی جنگ ہے،وزیر اعظم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ تحریک انصاف نہیں پاکستان کی جنگ ہے۔ اتوار کو اپنے آڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں آج کا جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے۔ یہ تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جنہیں بھی تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکت کرنی ہے ، ان سے اپیل ہے کہ وہ جلد نکلیں۔ سڑکوں پر عوام کے جم غفیر کی بدولت خدشہ ہے کہ وہ مقررہ وقت پر نہ پہنچ پائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انشااللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں