تجارتی مراکز بند

اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں کل بھی تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے

لاہور(عکس آن لائن)اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں کل اتوارکو بھی لاک ڈاﺅن کے باعث تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے، بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی، کراچی میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش ہوگی،

لاہور میں آج لاک ڈاﺅن کے باعث کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ پٹرول پمپس، تندور اور ڈیری شاپس کھلی ر ہیں گی، انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باعث ریسٹورنٹس بھی بند ہیں،خیبر پختونخوا میں بھی ہفتہ وار لاک ڈا ﺅن کے تحت بازار بند رہے۔

بین الصوبائی و بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ ہوٹل رات 12 تک کھلے رہے۔ میڈیکل سٹورز، پٹررول پمپس اور کریانہ کی دکانوں کو استثنی حاصل ہے،اسلام آباد میں بھی گزشتہ روز کی طرح آج بھی لاک ڈاﺅن برقرار رہے گا۔ تمام بڑی مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گی، فارمیسی، کریانہ سٹورز، دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں