فواد چوہدری

اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسلامی نظریاتیکونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے رہنمائی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور انتہائی جید لوگ ادارے کو سنبھالیں

اپنا تبصرہ بھیجیں