اسلامی بینکاری کے شعبہ کے ڈیپازٹس میں تین ماہ کے دوران 40 ارب روپے اضافہ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے ڈیپازٹس میں 40 ارب

روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح مارچ 2020ء کے اختتام پر مجموعی بینکاری کی قومی صنعت میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کے

ڈیپازٹس کی شرح 17 فیصد تک پہنچ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جنوری تا مارچ 2020ء کے لئے جاری کی گئی ،

اسلامک بینکاری بلیٹن کے مطابق مارچ کے اختتام پر اسلامی بینکاری کی صنعت کے ڈیپازٹس 2.692 کھرب روپے تک بڑھ گئے ہیں.

جبکہ دسمبر 2019ء کے اختتام پر ڈیپازٹس کا حجم 2.652 کھرب روپے تھا۔ اس طرح تین ماہ کے دوران شعبہ کے ڈیپازٹس میں

40 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجہ میں بینکاری کی مجموعی قومی صنعت کے ڈیپازٹس میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کے

ڈیپازٹس 16.9 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ اس سے گزشتہ سہ ماہی کے اختتام پر یہ شرح 16.6 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران شعبہ کے اثاثہ جات 76 ارب روپے کے اضافہ سے 3.360 کھرب روپے تک بڑھ

گئے جبکہ گزشتہ سہ ماہی کے اختتام پر اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی مالیت 3.284 کھرب روپے ریکارڈ کی گیء تھی۔

اس طرح مارچ 2020ء کے اختتام پر بینکاری کی مجموعی صنعت میں اسلامی بینکاری کی صنعت کے اثاثہ جات کی شرح 15.2 فیصد

تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2019ء کے خاتمہ پر یہ شرح 14.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں اسلامی بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والوں اداروں کی تعداد 22 ہے جن میں سے

5 مکمل اسلامی بینک جبکہ 17 دیگر روایتی بینک بھی اپنی اسلامک بینکنگ کی مخصوص برانچز کے تحت صارفین کو

اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں