اسلامیہ کالج پشاور

اسلامیہ کالج پشاور شدید مالی بحران کا شکار، حکومت سے بیل اوٹ پیکج مانگ لیا

پشاور(عکس آن لائن) اسلامیہ کالج پشاور شدید مالی بحران کا شکار ہوئی اور انتظامیہ نے حکومت سے بیل اوٹ پیکج مانگ لیا۔ اسلامیہ کالج کے پاس ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن دینے کے لیے بجٹ کم پڑگئے۔ اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر نے سیکٹری ہائر ایجوکیشن سے بیل اوٹ پیکج مانگتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ یونیورسٹی کے پاس ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن کے لیے بجٹ نہیں ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے 21 کروڑ 10 لاکھ روپے کا خسارہ مزید برداشت کرنا پڑا جب کہ ہائیر ایجوکیشن نے اسلامیہ کالج کو 2020۔2021 میں اسلامیہ کالج کو 12 کروڑ روپے کم دئے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اسلامیہ کالج کو 61 کروڑ ،88 لاکھ روپے کے بیل اوٹ پیکج دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں