ٹرانسپورٹرزیونین

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی ٹرانسپورٹرزیونین کے وفد سے ملاقات،ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے گفتگو

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب کی اپنے آفس میں ٹرانسپورٹر زیونین ہارون آباد کے وفد سے ملاقات ،ملاقات میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے گفتگو کی گئی ،

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ جب پسنجر بس ٹرمینل میں داخل ہوگا تو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لےے اس کو ہینڈ سینیٹائزر دیا جائے گا اور ٹکٹ خریدتے وقت پسنجر کے درمیان کم ازکم 6فٹ کا فاصلہ ہو اور اس پر ٹرمینل سٹاف سختی سے عمل کروائے گا ویٹنگ ہال میں پسنجر ز 6فٹ کے فاصلے پر بیٹھیں گے اور بس ٹرمینل انتظامیہ اس پر عملدر آمد کروائے گی ٹرمینل کے واش روزمز کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا بس میں سوار ہونے سے قبل مسافر کے لیے ماسک اور گلوز پہننا لازمی ہوں گے اور اگر کسی مسافر کے پاس ماسک اور گلوز نہیں ہوں گے تو ٹرمینل پر رعائیتی قیمت پر دستیاب ہوں جو مسافر قیمت ادا کر کے خرید سکے بس کے اندر بیٹھے ہوئے مسافر کو بخار والے آلے سے چیک کیا جائے گا اور مشکوک مسافر کو بس کے اندر بیٹھنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

بس کے اندر ایک لائن میں چار سیٹیں ہوتی ہیں ہر دو سیٹ پر ایک مسافر بٹھایا جائے گا اور اگر بس 44سیٹرز ہے تو اس میں 22مسافر سفر کر سکیں گے بس روانگی سے قبل ہر لحاظ سے بس کی صفائی کو جراثیم کش سپرے سے یقینی بنایا جائے گا جس پر ٹرانسپورٹرز یونین کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں