اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے راﺅ شعیب احمد کے ہمراہ مارکی کا جائزہ لیا

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن) پی ٹی آئی رہنماءو ضلعی صدر راﺅ شعیب احمد نے کورونا وائرس کے پیش نظرہیڈ سیون آر روڈ پر واقع اپنی مار کی بطور فیلڈ ہسپتال یا قرنطینہ سنٹر کیلئے رضا کارانہ طور پر مقامی انتظامیہ کو پیش کردی ، اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے راﺅ شعیب احمد کے ہمراہ مارکی کا وزٹ کیا اور جائزہ لیا ،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیّب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالہ سے جو لوگ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ہمیں ان سب کی قدر کرنی چاہیے ،ان لوگوں کی خدمات کو جتنا سراہا جائے کم ہے ، ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تو ان میں دوسروں کی مدد کا جذبہ مزید پیدا ہوگا ان کو حوصلہ ملے گا ، یہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وباءسے جلد نجات پا جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں