اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادکا ڈینگی سے بچاوءمہم کے تحت آگاہی پروگرام کے تناظر میں شاپس کا معائنہ

ہارون آباد ( نمانئدہ عکس آن لائن ) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضا کے ہمراہ ڈینگی سے بچاوءمہم کے تحت آگاہی پروگرام کے تناظر میں علاقہ کے ٹائرفروختی مراکز اور شاپس کا معائنہ کیا اور ڈینگی سے بچاوءکے سلسلہ میں ضروری اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور متعلقہ افراد کو اس حوالے سے سے فوری ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کے احکامات صادر کیے تاکہ قبل از وقت تمام تر توجہ اور عملی پہلو بروئے کار لائے جائیں.

اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چوہدری محمد طیب نے کہا کہ ڈینگی سے بچاوءمہم ایک قومی فریضہ ہے اور اس کا مقصد عوام کو اس کے نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے. ڈینگی کی افزائش نہ ہونے دینا ہی بہترین اور حقیقی کاوشیں ہوں گی اور اس پس منظر میں ہی میدان عمل میں نکلے ہیں تاکہ ڈینگی کی افزائش ہی ممکن نہ ہو سکے.ٹائر شاپس مالکان فراہم کردہ معلومات اور آگاہی کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اس معاملے میں سنجیدگی سے عملدرآمد ہی ہمارا عزم اور وژن ہے اس پہلو سے کسی بھی عفلت اور لاپرواہی کی گنجائش نہیں ہے ہمیں یقین ہے کہ سب لوگ اس سلسلے میں اپنے کردار کو موثر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں