چینی ذخیرہ

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون،چینی کے 1600 بیگ برآمد

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون، رات کے وقت زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے چینی کے 1600 بیگ برآمد دو گودام سیل کر دئیے گئے

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق نے چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے سولہ سو بیگ برآمد کر لئیے ہیں اور چینی کے گوداموں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے الہ آباد سے شیخ ذیشان کے گودام سے 400 توڑا زخیرہ شدہ چینی اور شبیر رحمانی کریانہ مرچنٹ کے گودام سے 1200 توڑا زخیرہ شدہ چینی برآمد کر لی گئی ہے دونوں گوداموں کو بھی سیل کر دیاگیا کسی کو بھی غیر قانونی کام اور زخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی، آٹا، گندم اور دیگر اجناس زخیرہ نہیں کی جائیں گی جیسے ہی زخیرہ کرنے والوں کے خلاف اطلاع ملی تو فوری کارروائی کی جائی گی اس سلسلہ میں تحصیلدار، سپیشل برانچ اور دیگر محکموں کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں