مرکزی گندم سنٹر

اسسٹنٹ کمشنر عثمان جلیس نےبھلوال مرکزی گندم سنٹر کا افتتاح کر دیا

بھلوال ( نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر عثمان جلیس نےبھلوال مرکزی گندم سنٹر کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر چئیرمین مارکیٹ کمیٹی سید ندیم عباس شاہ ، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خالق داد پڑھار،ڈاکٹر آصف رضا اعوان،ریحان احمد بٹ ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری جاوید آرایئں ، انجمن تاجران کے مرکزی رہنما چوہدری علی عامر بھی موجود تھے

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس نے کہا ہے کہ اس سال گندم خریداری کا 9ہزارمیٹرک ٹن کا ہدف پوراکرینگے خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام تراقدامات بروئے کارلائے جائینگے یہ بات انہوں نے مرکزخریدگندم پرخریداری سیزن کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چئیرمین مارکیٹ کمیٹی سیدندیم عباس شاہ،سابق ٹکٹ ہولڈر خالق داد،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ڈاکٹرآصف رضا اعوان،چئیرمین بیت المال کمیٹی تحصیل بھلوال الحاج ریحان احمد بٹ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جاوید چوہدری ، انجمن تاجران کے رہنماچوہدری علی عامربھی انکے ہمراہ موجود تھے

اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کا آغازکردیا گیا ہے جس میں 90ہزاربوری کا ٹارگٹ پوراکیاجائیگا انہوں نے کہا کہ باردانہ کی تقسیم میں ان کسانوں کو اولین ترجیح دی جائیگی جو اپنی گندم خود کاشت کرتے ہیں ریٹ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ سالوں کی نسبت اس سال گندم کی خریداری کا ملنے ریٹ مناسب ہے

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سیدندیم عباس شاہ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھلوال عثمان جلیس اس مرکز کی نگرانی خود کرینگے اورہم انکے ساتھ بھرپوراندازمیں تعاون کرینگے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک خالق داد ،وتحصیل چئیرمین بیت المال کمیٹی الحاج ریحان احمد بٹ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کسان کے ساتھ کوئی حق تلفی نہیں ہونے دینگے اورباردانہ کی تقسیم کو منصفانہ اندازمیں کروائینگے تاکہ ساراسال محنت کرنیوالے کاشتکاروں کو ان کا حق بھی مل سکے اورانکی محنت کا انہیں بہتراندازمیں پھل مل سکے

ڈاکٹرآصف رضا اعوان ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری PTIنے کہا کہ حکومت پنجاب اورکمشنر سرگودہا کی ہدایات کے مطابق گندم سنٹرپر آنیوالے کسانوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرتے ہوئے سینی ٹائرز،اورسماجی فاصلہ رکھنے جیسے انتظام بروئے کارلائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں