بھاگٹانوالہ

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا نے دیہی مرکز مال قانونگوئی بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل اور ممبر بورڈ آف ریونیو احمد علی ظفر نے دیہی مرکز مال قانونگوئی بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دیہی مرکز مال نے آج سے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے جس سے بھاگٹانوالہ کے شہریوں کو زمین کے فرد اور زمین کے انتقال کے لیے سرگودھا سٹی جانے کی ضرورت نہیں رہے گی

اس موقع صدر انجمن تاجران بھاگٹانوالہ مہر بشیر احمد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ممبر بورڈ آف ریونیو کا شکریہ ادا کیا، پٹواری کرم عباس بلوچ، عبدالجیل، صدر پریس کلب ملک محمد نزیر اعوان،چوہدری اقبال گجر، مہر محمد افضل، اور ملک فیصل وٹو بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں