ساہی وال

اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال محمد جمیل نےدھو ل بالا بائی پاس سے بیوپاری کی 800 بوری گندم پکڑلی

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال محمد جمیل کی تحصیلدار ممتاز فارو قہ او ر حساس ادارہ کے ہمراہ دھو ل بالا بائی پاس سے بیوپاری کی 800 بوری گندم پکڑکر فروکہ فوڈ سنٹر پہنچا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد جمیل نے مخبر کی اطلاع پر تحصیلدار ملک ممتاز فروقہ اور حساس ادارہ کے ہمراہ جھنگ روڈ پر دھول بالا بائی پاس کے قریب گندم سے لوڈ دو ٹرالیاں جن پر 800 بوری گندم لدی ہوئی تھی پکڑ لی اور دونوں ڈرائیوروں محمد عباس اور سفیان کو حراست میں لے لیا جبکہ پکڑی جانے والی 800 بوری گندم فاروقہ فوڈ سینٹر پر پہنچا دی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال محمد جمیل نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بندی اور فوڈ پالیسی کے برعکس گندم دوسرے ضلع میں لے جانے پر کاروائی کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں