تحصیل فیروزوالہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرٹیلائزر تحصیل فیروزوالہ کےکالا خطائی روڈ اور دیگر علاقوں میں چھاپے

فیروزوالہ( نمائندہ عکس آن لائن) سپیشل مجسٹریٹ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرٹیلائزر تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ کالا خطائی روڈ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر مہنگے داموں کھاد، اور اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والے متعدددکانداروں اور کھاد کے ڈیلرز کو پکڑ کر موقع پر بھاری جرمانے کیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر زمینداروں کو کھاد کی فراہمی اور مقررہ نرخوں پر کھاد کی فروخت کی چیکنگ کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرٹیلائزر فیروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان کو ٹاسک سونپا گیا

اس سلسلہ میں انہوں نے ٹیم کے ہمراہ کالا خطائی روڈ، چکوک ایریا اور دیگر مقامات پر کھادکی دکانوں پر چھاپے مار کر کھاد کے نمونے حاصل کیے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور مہنگے داموں کھاد فروخت کرتے ہوئے دکانداروں کو پکڑ کر موقع پر بھاری جرمانے کیے جبکہ ٹیم نے مختلف جنرل سٹورز ، پھل فروشوں اور سبزی فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 50دکانوں کا وزٹ کیا اور ریٹ لسٹیں چیک کیں اس موقع پر زیادہ نرخوں اشیاء فروخت کرنیو الے سات دکانداروں کو پکڑ کر موقع پر بھاری جرمانے کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں