فیروزوالہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹرفرٹیلائزروسپیشل مجسٹریٹ تحصیل فیروزوالہ نےچھاپے مارکر کھاد کی دکانوں میں ریٹ لسٹیں چیک کیں

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ ڈائریکٹرفرٹیلائزروسپیشل مجسٹریٹ تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹرراناقربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ اورکالاخطائی روڈ پرچھاپے مارکر کھاد کی دکانوں میں کھادکاسٹاک چیک کیاریٹ لسٹیں چیک کیں

اس دوران انہوں نے متعدد دکانداروں کے خلاف کارروای کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے کئے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ محمداصغرجوئیہ ،اسسٹنٹ کمشنرتحصیل فیروزوالہ چوہدری مظہرعلی سرورکی ہدایت پرزمینداروں کو معیاری کھاد کی فراہمی اورکھاد کے نرخوں کی چیکنگ کے سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرفرٹیلائزروسپیشل مجسٹریٹ تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹرراناقربان علی خان ذمہ داری سونپی گئی جنہوں نے ٹیم کے ہمراہ دندیاں ،بھڑتھ ،فتح ریحان اورچکوک ایریامیں کھاد کی دکانوں کاسرپرائزوزٹ کیا اوردکانوں پرموجود زمینداروں سے کھاد کے نرخوں اورمعیارکے متعلق دریافت کیا انہوں نے کاشتکاروں کوہدایت کی کہ وہ کھاد کی کیش میموڈیلرسے ضرورلیں اوراگرکھاد غیرمعیاری ہوتواطلاع دیں کسی دکاندارکوکاشتکاروں کے ساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی معیاری کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں