حماس

اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے شرائط اور نام طے کرلیے،حماس

غزہ(عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ جماعت نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل کی شرائط اور اسیران کے نام طے کرلیے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے کہا کہ حماس کی قیادت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

حماس نے اسرائیل کو فلسطینی اسیران کے نئی ناموں کی ایک فہرست پیش کی ہے۔ محمود الزھار نے کہا کہ جماعت نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے حوالے سے ممکنہ ڈیل سے قبل اس کی شرائط اور اسیران کے ناموں کی تفصیل طے کرلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی فارمولے کے تحت ہم اسرائیلی زندانوں میں قید فلسیطنیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سنہ 2011 سے اس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گذر رہے ہیں۔ ہمیں ہر فلسطینی کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی دلانی ہے۔ حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کیتبادلے کی ایک متوازن ڈیل چاہتی ہے مگر ہم اسرائیل کو اسیران کی ڈیل میں ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں