ایران

اسرائیل کی مکمل حمایت پر خطے کے مزاحمتی گروپ چپ نہیں بیٹھیں گے، ایران

تہران(عکس آن لائن)ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ خطے کے تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیل کی مکمل حمایت پر خطے کے مزاحمتی گروپ چپ نہیں بیٹھیں گے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے مزاحمتی گروپ کسی کی ہدایت کا انتظار نہیں کریں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہاکہ جنگ روکنے کیلئے ہمیں آخری سیاسی مواقع استعمال کرنے کی ضرورت ہے،اگر صورتحال قابو سے باہر ہوئی تو نتائج سے کوئی فریق محفوظ نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں