ماہرہ خان

اسرائیل کا نام لیکرمذمت نہ کرنے پر ماہرہ خان تنقید کی زد میں

کراچی(عکس آن لائن)سپر سٹار ماہرہ خان کو اپنے پیغام میں اسرائیل کا نام نہ لینے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ماہرہ خان نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کیلئے دعاگو ہوں، جنہوں نے اپنے معصوم بچوں اور اپنے اہلخانہ کو کھو دیا ، جو بے گھر ہوگئے ہیں، جو ہر لمحہ تکلیف میں گزار رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں ان لوگوں کیلئے بھی دعاگو ہوں جو اپنے اردگرد کے مصائب کے بارے میں لاعلم ہیں اور غلط معلومات پر یقین رکھتے ہیں۔

ٹوئٹ میں اسرائیل کا نام نہ لینے اور نہ ہی مظلوم فلسطینیوںکے نام لینے پر ماہرہ خان شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔ایک صارف نے کہا کہ ماہرہ اپنے مستقبل کے ہالی ووڈ معاہدے کو خطرے میں نہیں ڈال سکتیں، اسی لئے انہوں نے اسرائیل کا نام نہیں لیا،صارف نے ماہرہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجبوریاں ہوتی ہیں۔

ماہرہ خان نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں حق کیلئے اپنی آواز بلند کرتی ہوں، تم بیٹھ کر اپنا وقت فلسطین کیلئے دعاء میں استعمال کرو۔ایکس صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان شاید اسرائیل کا نام لکھنا بھول گئی ہیں یا پھر ہم اندھے ہوگئے ہیں جو ہمیں اسرائیل کا نام نظر نہیں آرہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں